ایڈووکیٹ پیرزادہ مشرف یوتھ نیشنل کانفرنس ضلع اننت ناگ صدر نامزد

اڑا ن نیوز
سری نگر//ایڈووکیٹ پیرزادہ مشرف کو یوتھ نیشنل کانفرنس ضلع صدر اننت ناگ نامزد کیاگیاہے۔ان کی تقرری پارٹی صدر اور سابقہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے عمل میں لائی ہے۔ اس سلسلہ میں پارٹی صوبائی سیکریٹری کشمیر نے باقاعدہ ایک آرڈر نکالا ہے جس میں ایڈووکیٹ پیرزادہ مشرف کو ضلع صدر یوتھ نیشنل کانفرنس اننت ناگ نامزد کیاگیا۔ اس کے علاوہ ایڈوکیٹ عرفان گلزار کو زونل صدر یوتھ نیشنل کانفرنس ساؤتھ زون (کشمیر)نامزد کیاگیاہے۔ایڈووکیٹ پیرزادہ مشرف کے والدپیرزادہ حمید پچھلے 3½دہائیوں سے نیشنل کانفرنس کے سرگرم لیڈر ہیں۔ وہ نیشنل کانفرنس یوتھ صوبائی صدر کشمیر رہے،نیشنل کانفرنس بلاک صدر بجبہاڑہ، نیشنل کانفرنس ضلع سیکریٹری اننت ناگ کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں اور اس وقت ضلع ورکنگ کمیٹی اننت ناگ کے سنیئر ممبر ہیں۔ پیرزادہ حمید سال 2008کو کولگام میں نیشنل کانفرنس کے جلسہ میں جنگجوؤں کے گرینیڈ حملہ میں شدید طور زخمی ہوگئے تھے۔ ایڈوکیٹ پیرزادہ مشرف سینک اسکول نگروٹہ کے طالبعلم رہے ہیں، جہاں وہ طلبہ لیڈر رہے ہیں، انہوں نے سینک اسکول نگروٹہ کی ریاستی وملکی سطح پر کئی مقابلوں میں نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ بھی کیا۔ وہ ایک بہترین مقررکے طور پورے سینک اسکول نگروٹہ میں جانے جاتے تھے۔ جموں وکشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے موجود ہ چیئرمین سمرن دیپ سنگھ (آئی اے ایس) ،ایڈووکیٹ پیرزادہ مشرف کے ہم جماعت ہیں۔پیرزادہ مشرف کو شروع سے ہی سیاست میں دلچسپی تھی اس لئے انہوں نے وکالت پیشہ اختیار کیا۔ وہ اس وقت ضلع کورٹ کمپلیکس اننت ناگ میں وکالت کرتے ہیں۔وہ یوتھ نیشنل کانفرنس کی 14رکنی صوبائی کمیٹی میں بھی تین سال کام کرتے کہ اگر چہ وہ باقاعدگی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں حتیٰ کہ رات کے دوران ڈیوٹی دینے سے بھی پیچھے نہیں رہتے اسکے باوجود بھی انکی اجرتیں وقت پر وگزار نہیں کی جاتی ہیں جس کے باعث انہیں شدید مالی مشکلات کے دیو کا منہ دیکھنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے جبکہ اسی ڈوثرن سے وابستہ دیگر نیز بیس ورکروں نے اپنے ساتھی کی باتوں کی تائید کی اور سرکار سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ انکی رکی پڑی اجرتیں واگزار کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور نہ ہوناپڑیں ۔