15

بار ایسو سی ایشن پونچھ نے جموں بند کال کی مذمت کی
پرتپال سنگھ
پونچھ// بار ایسوسیشن پونچھ کا ایک اجلاس نائب صدر ایڈوکیٹ اسحاق خان کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں بار ایسو سی ایشن جموں کی جموں بند کال اور بار ایسوسیشن کٹھوعہ کی آصفہ قتل معاملہ میں چالان کو روکنے کی مذمت کی گئی۔ایسو سی ایشن عہدادران نے کہا کہ انسانیت سوز طاقتوں کے خلاف وکلاءبرادری کو میدان عمل میں آنا چاہئے جبکہ یہاں کچھ اور ہی دیکھا جانے رہا ہے جو وکالت کے نام پر سیاہ دبہ ہے، جو کچھ لوگوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آصفہ معاملہ میں مرحومہ کے لواحقین کو انصاف ملے گا۔ انہوں نے کٹھوعہ کے بار ایسو سی ایشن کی بھی کاروائی کی مذمت کی۔ اجلاس میں جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ سجاد چوہان، جوائنٹ سیکریٹری ایڈوکیٹ الیاس احمد خواجہ، خزانچی ایڈوکیٹ رب نواز خان اور ایڈوکیٹ عادل سلیم موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں