31

تھنہ منڈی میں جموں بار کے خلاف احتجاج

تھنہ منڈی میں جموں بار کے خلاف احتجاج
نثار خان
تھنہ منڈی //جموں بار ایسو سی ایشن کے خلاف مسلم طبقہ کے خلاف دی گئی بندکال اور جاری ہڑتال کال کے خلاف تھنہ منڈی میں تعدد سیاسی، سماجی اور سول سوسائٹی کے ممبران نے احتجاج کیا۔ انہوں نے کٹھوعہ میں وکلاءکی طرف سے کرائم برانچ ٹیم کو چالان پیش کرنے سے روکنے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے ان وکلاءکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آصفہ کے قاتلوں کو سزا نہ ملی اور بار جموں کہ فرقہ پرست وکلاءکہ خلاف کاروائی نہ ہوئی تو جمعہ کوکے روز بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا ۔احتجاج کی صدارت سماجی کارکن شبیر چوہدری نے ۔احتجاج میں زبیر حسین شاہ،محمد سعید درزی سابقہ نائب سرپنچ مختار احمد چوہدری،تبسم ٹھکر و بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں