ہائی کورٹ کمپلیکس میں جاری دھرنے میں وشو ہندو پریشد لیڈران کی شمولیت

ہائی کورٹ کمپلیکس میں جاری دھرنے میں وشو ہندو پریشد لیڈران کی شمولیت
بار صدر کا اہم بازاروں کا دورہ ،دوکانداروں و تاجروں سے ’بند ‘ کامیاب بنانے کی اپیل کی
الطاف حسین جنجوعہ
جموں//جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی ہڑتال جاری ہے۔ 10اپریل کو بھی ضلع کورٹ کمپلیکس احاطہ میںدھرنا دیا۔ وشو ہندو پریشد(وی ایچ پی)لیڈران نے بھی دھرنے میں شمولیت کی۔ دریں اثناءبار ایسو سی ایشن نے جموں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں سے جموں بند کی اپیل کی۔ بار صدر بی ایس سلاتھیہ خود رگھوناتھ بازار، کنک منڈی، راجندر بازار ، ایگر اہم بازاروں اور ویئر ہاﺅس میں دیگر وکلاکے ہمراہ گئے اور دکانداروں اور تاجروں سے جموں بند کی اپیل کی۔ بار ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سول سوسائٹی اور تمام بازار تنظیموں کے لیڈران نے بار بار ایسو سی ایشن کی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔ترجمان کے مطابق کٹھوعہ، سانبہ، اودھم پور، بشناہ، ریاسی، بسوہلی، ہیرانگر، بھدرواہ، بلاور، اکھنور اور دیگر مفصل کورٹوں میںبھی ساتویں روز بھی کام کاج معطل رہا۔