جموں بار ایسو سی ایشن فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے

جموں بار ایسو سی ایشن فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے
ہڑتال کی کوئی بلاجواز، پونچھ بار ایسو سی ایشن حمایت نہیں کرتی:ایڈووکیٹ محمد زمان
پونچھ//پونچھ بار ایسو سی ایشن نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال کا بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بار صدر ایڈوکیٹ محمد زمان نے کہاکہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے۔ بار جان بوجھ کر حالات کو خراب کرنا چاہتی ہے۔ وکلاءکی طرف اس طرح کا یک طرفہ ، متعصبانہ اور نفرت آمیز موقف اختیار کرنا ٹھیک نہیں۔انہوں نے کہاکہ روہنگیا/بنگلہ دیشی جوکہ عارضی طور جموں میں اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق رہائش پذیر ہیں، کو جموں سے باہر نکالنے کا معاملہ عدالت عظمیٰ میں چل رہا ہے۔ عدالت عظمیٰ کا اس حوالہ سے جو بھی فیصلہ ہوگا ، وہ ہم سبھی کو تسلیم کرنا چاہئے۔ آصفہ معاملہ کی جموں وکشمیر پولیس کی کرائم برانچ اچھے طریقہ سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اس پر اب سی بی آئی کی انکوائری کی مانگ کرنے کی کوئی جوازیت نہیں بنتی۔ایڈووکیٹ محمد زمان نے کہاکہ جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن نے جن معاملات پر ہڑتال شروع کی ہے، ایسا قدم وکلاءجوکہ Elite Classہیں، کی طرف سے توقع نہیں کی جاتی، اگر ہم وکلاءیہ طریقہ کار اختیار کریں گے تو پھر جموں وکشمیر ریاست کیا کیا حال ہوگا، جوپہلے ہی بحران کا شکار ہے۔محمد زمان نے کہاکہ پونچھ ضلع بار ایسو سی ایشن ، جموں بار کی ہڑتال کی قطعی حمایت نہیں کرتی اور نہ ہم اس طرح کے معاملات میں ان کا کبھی ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر جنرل سیکریٹر ی ایڈوکیٹ سجاد چوہان، جوائنٹ سیکریٹری الیا س خواجہ اوردیگر وکلاءبھی موجود تھے۔
tagTag Photopin