پولیس پربلاوجہ مارپیٹ کا الزام متاثرین کا وفد ایس ایس پی اودھم پور سے ملاقی

ۭاڑان نیوز
اودھم پور//آدرش کالونی سے انکیت شرما کی قیادت میں ایک وفد نے ایس ایس پی اودھم پورسے ملاقات کی جس میں شکایت درج کرائی کہ تین پولیس اہلکاروں اے کے شرما، راندھیر سنگھ، ایس ایس جموال نے ان سے بدتمیزی کی اور بلاوجہ مارپیٹ کی۔ ایس ایس پی سے ملاقات کے بعد میڈیا افراد سے بات کرتے ہوئے وفد نے بتایاکہ دوران شپ انہوں نے دیکھا کہ چند پولیس اہلکار ایک ٹانگے والے کے ساتھ گالی گلوچ کر رہے ہیں، انہوں نے اعتراض ظاہر کیاتو، پولیس اہلکاروں نے انہیں مارا اور زبردستی جپسی میں لے گئے۔ انہوں نے ایس ایس پی سے کارروائی کی اپیل کی۔ وفد میں ترون، اکھیل بندرال، راجیش شرما، بلوندر سنگھ، دویندر سنگھ، سونی شرما، آشش پادھا اور وجے شرماموجود تھے۔