جے کے بنک وائس پریذیڈنٹ اروند گپتا کے اعزاز میں الوادعی تقریب منعقد

جموں//جے کے بنک کے اہتمام سے کل بنک کے وائس پریذیڈنٹ اروند گپتا ،جنہوں نے کل اپنی ملازمت سے سبکدوشی پائی ،کے اعزاز میںیہاں کارپوریٹ ہیڈ کوارٹر میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔الوداعی تقریب میں چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے سبکدوش ہونے ولے آفیسر کو گلہائے تبریک پیش کرتے ہوئے ان کی 36برسوں پر محیط خدمات کو سراہا جو انہوں نے بنک میں مختلف عہدوں پر ادا کی ہیں ۔اس موقعے پر بولتے ہوئے پرویز احمد نے کہاکہ ’’آج یہ دن آیا جب اروند جی کے 36برسوں پر محیط قابل تقلیدسروس مدت اختتا م کو پہنچی بنگلور ،دہلی پورے جموں اور ادھمپور نے ایک نوجوان اروند کو دیکھا اور ان کے سب سے زیادہ باکما ل مدے کار سرینگر میں مشاہدہ کیا گیا ۔ایک شخص جس نے دوران سروس ایک مبتدی سے لے کر ایک پاسنگ آفیسر سے برانچ ہیڈ سے بالآخر زونل ہیڈ تک رسائی کی۔وہ اپنے ان تمام برسوں میں ایک عظیم معاون ثابت ہوئے ۔میں انہیں ان کی زندگی کیلئے دعا گو ہوں کہ وہ خوش و خرم رہیں ۔چیئرمین نے ان کیلئے امن و سکون ،ترقی اور بھلائی و صحت مند زندگی کیلئے دعا کی نیز ان تمام بنک افسران اور ملازمین کیلئے بھی دعا کی جو حال ہی میں بنک سروس سے سبکدوش ہوگئے۔اس موقعے پر اروند جی نے کہاکہ میں غمزدہ بھی ہوں اور عزت افزائی بھی محسوس کررہا ہوں ۔غمکین اس لئے کہ اس عظیم ادارے سے رخصت ہورہا ہوں اور چند عظیم شخصیات سے دور ہورہا ہوں اور اعزاز یافتہ اس لئے سمجھ رہا ہوں کیونکہ اتنے برسوں تک اس عظیم ادارے کے ساتھ وابستہ رہا۔اروند گپتا نے کہاکہ میں باقی ماندہ زندگی بھر ان ایام کو یاد رکھوں کو جو میں نے یہاں گذارے ۔میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو آپ نے ہمیشہ مجھے تعاون دیا ۔اروند گپتا نے جے کے بنک میں ایک پروبیشنری آفیسر کی حیثیت سے 1982میں جوائن کیا ۔اپنے مدت ملازمت میں انہوں نے کئی شعبہ جات کی سربراہی کی جن میں بینکنگ آپریشن اور بزنس سپورٹ ڈویژن بھی ہیں