115

پولیس ہیڈکوارٹر میںبیم نظام متعارف

جموں//اڑان نیوز//محکمہ خزانہ کی گائیڈلائنز کے مطابق اسپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس(ہیڈکوارٹر)نے پولیس ہیڈکوارٹر میں کمپیوٹرآئزڈبجٹنگ سسٹم ’بجٹ تخمینہ ،مختص اور نگرانی نظام(BEAMS)، ‘کا افتتاح کیا۔ آئی جی پی ہیڈکوارٹر آنند جین، فائنانشل ایڈوائزر اور سی اے او نائیلہ ظہور اور پولیس ہیڈکوارٹر کے دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس نئے نظام کے تحت مالی سال 2018-19کے لئے تمام ہیڈز کے تحت فنڈز کی تفصیلات پولیس محکمہ کے سبھی فیلڈ افسران کو منتقل کی جائے گی۔ اس نظام کو متعارف کرنے سے تمام اخراجات کو نہ صرف چیک کیاجاسکے گا بلکہ متعلقہ ٹریجریوں میں بلیں جمع کرنے سے قبل دستیاب رقومات کو بھی دیکھاجاسکے گا۔ ماہانہ رقومات کے استعمال کے مقدار کو بھی کنٹرول کیاجاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں