نوشہرہ میں ضلع کے مطالبہ پر احتجاج مزید تیز کو آرڈی نیشن کمیٹی کی طرف سے آج جموں ،پونچھ شاہراہ بند کرنے کا اعلان کالاکوٹ مےں ےوتھ نےشنل کانفرےس کی بھوک ہڑتال

جمشےد ملک
راجوری// نوشہرہ کو علیحدہ ضلع کا درجہ دینے کے مطالبہ پر پیر کے روز حکومت کی طرف سے کوئی اعلان نہ ہونے پر ” ضلع کو آرڈی نیشن “ کمیٹی نے تحریک تیز کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں منعقد دیر شام میٹنگ کے دوران کل یعنی منگل کے روز جموں ، پونچھ شاہراہ کو مکمل طور پر بند کر کا فیصلہ کیا گیا ۔ واضح رہے کہ ہفتہ کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری شاہد اقبال چوہدری کی مداخلت پر ” جموں چلو “ مارچ لمبیڑی کے مقام پر معطل رکھا گیا تھا اور کمیٹی نے حکومت کو پیر تک کی مہلت دی تھی ۔ اس پروگرام کے تحت 20مارچ کو ” سیکریٹریٹ گھیراؤ “ کی کال دی گئی تھی تاہم ضلع ترقیاتی کمشنر کی مداخلت پر تحریک چلانے والی تنظیموںنے دو روز کی مہلت دے دی تھی ۔ تاہم پیر کے روز حکومت کی طرف سے کوئی اعلان نہ ہونے سے ناراض ”نو شہرہ ضلع کو آرڈینیشن کمیٹی “ نے دیر شام میٹنگ منعقد کی جس میں جدو جہد میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ طے کیا گیا کہ منگل کے روز جموں ، پونچھ شاہراہ کو بند کر دیا جائے گا اور کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ذرائع نے بتایا کہ ضلع انتظامےہ نے اےک بار پھر کو آرڈی نےشن کمےٹی کے ساتھ رابطہ کےا اور ان کو ےقےن دلانےکی کوشش کی کہ چونکہ وزیر اعلیٰ گزشتہ روز بالا کوٹ میں پاکستانی گولہ باری کے دوران ایک ہی کنبے کے 5افراد کے جان بحق ہونے کے سلسلہ میں مینڈھر گئی ہوئی تھیں ، اس لئے کل یعنی منگل وار تک کوئی مزید فیصلہ نہ لیا جائے تاہم آخری اطلاعات ملنے تک کمیٹی اپنے فیصلے پر قائم تھی ۔اس دوران نوشہرہ میں ” بند ہڑتال “ 32ویں روز میں داخل ہو گئی جبکہ کا لا کوٹ میں ایڈیشنل دی سی کی اسامی منظور کر ے کو لے کر صورتحال مزید شدت اختیار کر تی جا رہی ہے ۔ پیر کے روز ہڑتال 20روز بھی جاری رہی اور یوتھ نےشنل کانفرےس کے صوبائی نائب صدر ٹھاکر وشووردھن سنگھ اپنے سا تھیوں کے سمیت بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے ۔ ذرائع ابلاغ کے نما ئندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بےوپار منڈل کی کال کی حماےت کرتے ہوئے اس مہم مےں ساتھ دےنے کا علان کےا اور کہا کہ پارٹی ورکر اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔