کٹرہ کے گردونواح میں موجود سیاحتی مقامات کی وسیع تشہیر کی جانی چاہئے پی ایچ ڈی سی سی آئی اور ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے وفود کی گورنر سے استدعا

اڑان نیوز
جموں//پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسی سی ایشن آف کٹرہ کا ایک مشترکہ وفد کل پی ایچ ڈی سی سی آئی کے قومی صدر انل کھیتان کی قیادت میں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقی ہوا۔اس دوران انہوں نے جموں وکشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو بڑھاواد ینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی ۔ وفد نے کہا کہ کٹرہ کے گرد و نواح میںموجود سیاحتی مقامات کی وسیع تشہیر کی جانی چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح ان کی جانب راغب ہوسکیں۔گورنر نے کٹرہ قصبے میں صفائی ستھرائی سے جڑے معاملات کو نمٹانے کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقین کو اپنا اپنا رول ادا کرنا چاہیئے تاکہ اس قصبے کو ایک مثالی قصبے کے طور پر ترقی دی جاسکے ۔وفد میں ان دونوں انجمنوں سے وابستہ کئی ارکان بھی شامل تھے۔