جن جنگلی علاقوں کی حدبندی نہیں ہوئی ہے ان کی لاگ بُک تیار کی جائے:چوہدری لال سنگھ

اڑان نیوز
بسوہلی// جنگلات و ماحولیات کے وزیر چودھری لال سنگھ نے ڈی ایف اوز کو ہدایت دی ہے کہ وہ جنگلات کے ان علاقوں کا لاگ بُک تیار کریں جن کی حد بندی ابھی تک نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ سائن بورڈ جنگلات اراضی پر چسپا ں کئے جانے چاہیئے تاکہ اسے جائز قبضہ سے بچایا جاسکے۔ان باتوں کا اظہار وزیر موصوف نے آج بسوہلی میں ایک عوامی دربار کے دوران افسروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔پی سی سی جنگلات روی کیسر کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اسموقعہ رپ موجود تھے۔اس سے پہلے عوامی دربار کے دوران کئی وفود وزیر موصوف سے ملاقی ہوئے اور انہیں اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔لال سنگھ نے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور یقین دلایا کہ انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ حکومت ریاست کے تینوں خطوں کی مجموعی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہے اور اس حوالے سے کئی ترقیاتی پروجیکٹ ہاتھ میں لئے گئے ہیں جن سے لوگ بنیادی سطح پر استفادہ کر رہے ہیں۔