بلونت ٹھاکر اور امیتابھ مٹو گور نر سے ملاقی

جموں//ریجنل ڈائریکٹر آئی سی سی آر جے اینڈ کے اور نٹرنگ کے ڈائریکٹر بلونت ٹھاکر نے کل راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوںنے آئی سی سی آر کی جموں شاخ کی حالیہ سرگرمیوں اور نٹرنگ گروپ کی ڈرامٹک کارکردگیوں کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ ان سرگرمیوں کے دوران جموں خطے کے آرٹ اور کلچر کو فروغ دینے کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ۔گورنر نے بلونت ٹھاکر کی ستائش کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ ریاست میں تھیٹر سرگرمیوں کو بڑھاوا دینے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں۔دریں اثناء وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے آج راج بھون میں گورنر این این ووہرا کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران پروفیسر مٹو نے گورنر کو ریاست جموں وکشمیرکے عوام کی بہبود کے لئے مختلف سطحوں پر کئے جارہے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔گورنر اور پروفیسر مٹو نے ریاست کے نوجوانوں کی اُمنگوں کو بڑھاوا دینے کے لئے کوششوں کو زیر بحث لایا ۔ گورنر نے کشمیر اور جموں یونیورسٹیوں کی طرف سے کشمیر اور جموں کی کلسٹر یونیورسٹیوں کو بھرپور تعاون دئیے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔