ریاستی عدالتی اکیڈمی کا سالانہ نیوز لیٹر… چیف جسٹس بددریز نے اجرا کیا

اڑان نیوز
جموں//جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس بدر دُریز نے کل جموں اینڈ کشمیر سٹیٹ جوڈیشل اکیڈیمی کا سال 2017-18ء کا سالانہ نیوز لیٹر جاری کیا۔اس موقعہ پر چیئرمین جے کے ایس جے اے جسٹس الوک ارادھے ، اکیڈیمی کے ممبر جسٹس جنک راج کوتوال موجودتھے۔ان کے علاوہ ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے عبدالرشید ملک ، رجسٹرار جنرل ہائی کورٹ سنجے دھراور جموں ضلع کے تمام جوڈیشل افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔جوڈیشل افسروں سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے جے کے ایس جے اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل اکیڈیمی کو استفسار اور خیالات کے تبادلے کے لئے ایک پلیٹ فارم کرنا چاہیئے۔انہوںنے امید ظاہر کی کہ اکیڈیمی اعلیٰ صلاحیت والے لوگوں کی رہبری میں ترقی حاصل کرے گی اور علم کی دولت کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔نیوز لیٹر کے اجرا کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس نیوز کے ذریعے پچھلے سال کی کارکردگی کو مشتہر کرنے کے بعد مجھے امید ہے کہ اگلے سال کی نیوز لیٹرکا معیار اسے بہتر ہوگا۔چیئرمین جے کے ایس جے اے جسٹس الوک ارادھے ، جسٹس جنک راج کوتوال نے بھی تقریب سے خطاب کیا ۔اس سے قبل ڈائریکٹر جے کے ایس جے اے عبدالرشید ملک نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔