اننت ناگ میںدوران ِشب تصادم آرائی 3 جنگجو جاں بحق واقعہ کے خلاف احتجاج اور پر تشدد مظاہرے

شاہ ہلال
ڈورو//ہاکورہ اننت ناگ میں اتوار و پیر کی درمیانی شب جنگجوو¿ں و فورسز کے مابین مختصر تصادم آرائی کے دوران3جنگجوجاں بحق ہوئے ہیں جن میں 1غیر ملکی بتایا جاتا ہے ۔پولیس کے مطابق فوج کی19آر آر ،ایس او جی اننت ناگ اور 164بٹالین سی آر پی ایف اہلکاروں نے ڈورو تحصیل کے ہاکورہ نامی دیہات کا اتوار شام دیر گئے محاصرہ کیا،ذرائع کے مطابق فورسز کو گاؤں کے اندر جنگجوو¿ں کی موجودگی کے بارے میں جانکاری ملی تھی۔ فورسز نے گاو¿ں میں خانہ تلاشی کا آغاز کیا تو ایک رہائشی مکان کے اندرموجود جنگجوو¿ں نے فائرنگ کرکے محاصرہ توڑ نے کی کوشش کی جواب میں فورسز اہلکاروں نے بھی گولیاں چلائیں ۔اس مختصر جھڑپ کے نتیجے میں 3جنگجو جاں بحق ہوئے جن کی شناخت محمد عیسٰی فاضلی عرف عیسٰی روح اللہ ساکنہ صورہ سرینگر،سید اویس شفیع ساکنہ گوہن کوکرناگ اور سبزار احمد صوفی کے طور ہوئی ہے ۔ایس ایس پی اننت ناگ الطاف خان نے آپریشن کو بڑی کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ جنگجو کافی عرصہ سے علاقہ میں سرگرم تھے ،جبکہ محمد عیسٰی حال ہی میں صورہ میں پولیس چوکی پر ہوئے حملہ میں ملوث تھا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا تھا ۔اُنہوں نے کہا کہ مارے گئے جنگجوکافی تعداد میں ہتھیار و گولہ بارود بر آمد کیا گیا ۔ اس بیچ فورسز اہلکاروں نے ہاکورہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایڈوکیٹ فاروق احمد ،سمیر احمدو مظفر احمد پسران غلام نبی میر کو حراست میں لیا ہے۔ ریاستی پولیس کے سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ جنگجوو¿ں کا یہ گروپ پولیس اہلکاروں کی حالیہ ہلاکتوں اور ہتھیار چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ انہوں نے کہا ’اننت ناگ کے ہاکورہ میں ہونے والے ایک تصادم میں 3 جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا گیا۔ ایک کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔ یہ گروپ پولیس اہلکاروں کی حالیہ ہلاکتوں اور ہتھیار چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھا‘۔ ایک رپورٹ میں مارے گئے جنگجوو¿ں کی وابستگی تحریک المجاہدین اور حزب المجاہدین سے بتائی گئی ہے۔ادھر احتیاطی طور پر سری نگر اور جنوبی کشمیر کے مختلف حصوں بالخصوص ضلع اننت ناگ میں انٹرنیٹ خدمات منقطع کردی گئی ہیں جبکہ انتظامیہ کی ہدایت پر سری نگر میں پیر کو تمام تعلیمی ادارے بند رہے۔ کشمیر یونیوسٹی میں تدریسی عمل معطل رہا جبکہ پیر کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کردئیے گئے۔ جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن اور اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بھی پیر کو لئے جانے والے امتحانات ملتوی کردیے۔ ریاستی پولیس کے ایک ترجمان نے مسلح تصادم کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ہاکورہ میں جنگجوو¿ں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر فوج کی راشٹریہ رائفلز ، جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے مذکورہ گاو¿ں میں گذشتہ نصف شب کو تلاشی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا ’جب سیکورٹی فورس اہلکار مذکورہ گاو¿ں میں ایک مخصوص جگہ کی جانب پیش قدمی کررہے تھے تو وہاں موجود جنگجوو¿ں نے ان پر خودکار ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کاروائی کی اور طرفین کے مابین چھڑنے والے مسلح تصادم میں تین جنگجوو¿ں کو ہلاک کیا گیا‘۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ مہلوک جنگجوو¿ں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بشمول اے کے رائفلیں، پستول اور ہینڈ گرینیڈ برآمد کئے گئے۔ ان میں سے دو جنگجوو¿ں کی شناخت عیسیٰ فاضلی ساکنہ احمد نگر صورہ سری نگر اور سید اویس شفیع ساکنہ ککرناگ اننت ناگ کے طور کی گئی ہے۔ دونوں عیسیٰ اور اویس جنگجوو¿ں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرنے سے قبل انجینئرنگ پڑھ رہے تھے۔ پولیس ترجمان نے کہا ’تیسرے جنگجو کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔