45

ڈی جی محکمہ جیل خانہ گورنر سے ملاقی

جموں//ڈی جی پریزنز دلباغ سنگھ نے کل یہاں راج بھو ن میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔سنگھ نے مختلف جیلوں کا دورہ کرنے اور اُن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد وہاں کی صورتحال سے گورنر کو آگاہ کیا۔سنگھ نے جیلوںمیں چلائے جارہے بہبودی کے پروگراموں کے بارے میں بھی مطلع کیا۔گورنر نے جیلوں میں سیکورٹی انتظامات کو مؤ ثر طریقے پر یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے قیدیوں کے لئے طبی سہولیات اور بہبودی کے پروگرام چلانے پر بھی زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں