22

لور گڈی گڑھ ایس ڈی ایم دفتر میں کیمپ اسمبلی اسپیکر نے لوگوں میںپی آر سی اسناد تقسیم کریں

اڑان نیوز
جموں//جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے کل لور گڈی گڑھ جموںمیں ایس ڈی ایم دفتر کا دورہ کیا جہاں لوگوں کو التوأ میں پڑے پی آر سی اسناد جاری کرنے کے لئے ایک کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس موقعہ پر سپیکر نے وہاں موجود لوگوں کے ساتھ بات کی اور دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس دوران کویندر گپتا نے کہا کہ وہ لوگوں کو کئی سالوں سے پی آر سی وقت پر نہ ملنے سے درپیش مسائل سے پوری طرح باخبر ہے ۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں تعینات کئے گئے ایس ڈی ایم افسر لوگوں کو پی آر سی اسناد جاری کرنے کے لئے تن دہی اور لگن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔سپیکر نے کئی لوگوں میں اسناد بھی تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں