وانی منزل ڈوڈہ میں کانگریس پارٹی کا اجلاس ڈوڈہ میں بھاجپا صفائی مشن شروع ہوچکا ہے:عبدالمجید وانی

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ// وانی منزل ڈوڈہ میں سابقہ وزیر اور کانگریس ریاستی جنرل سیکریٹری عبدالمجید وانی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پر یس بیان کے مطابق جھجوت علاقہ سے تعلق رکھنے والے بی جے پی ورکروںنے کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔اس موقع پر بولتے ہوئے وانی نے کہاکہ کانگرس ہی ریاست کی ترقی امن خوشحالی کی ضامن ہے ۔تب تک ریاست میں امن کی بحالی ممکن نہ ہے جب تک نہ موجودہ سرکار کا خاتمہ ہو گا اور عنقریب اس بے جوڑ اتحاد کا مستقل خاتمہ ہو گا ۔موجودہ دور میں ریاست میں پیدا شْدہ صورت حال کی خاص اور خاص بھاجپا سرکارذمہ دار ہے۔وانی نے پارٹی کارکنان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ زمینی سطح پر کلیدی کردار ادا کریں اور عوام کے مسائل مطالبات کا بروقت ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔کانگرس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنیئرکارکنان کی شمولیت پر اْن کا والہانہ استقبال کیااور کہا کہ کانگرس ہمیشہ آپسی بھائی چارہ قومی سالمیت کی خواں ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کانگرس کا ساتھ دے کر اپنے علاقہ کی ترقی کو یقینی بنائیں چونکہ سابقہ سرکار کے دور میں ہی شہر و گام میں اندرونی رابطہ سڑکوں کا جال بچھایا گیا تھا جس پر آج صرف سنگ بنیاد و ربن کاٹا جا رہا ہے ۔کانگریس کا دامن تھامنے والوںمیں اشوک کمار ،بپن سنگھ ستیش شرما رامیش شرما ،برج لال ،راجندر کمار ،ارشاد احمد ،سنجے کمار ،ٹھاکر لال ،کاکا رام ،پردیپ کمار شامل ہیں۔اس موقع پر کانگرس کے سنیئرلیڈران بشمول آصف جہاں گتّو ،جاوید ملک ،لوک سبھا لیڈر مدثر بانڈے ،یوتھ صدر وسیم راجہ بھی موجود تھے۔