80

ایک اورجنگجو گھرلوٹ آیا :وید

سرینگر//ایک اور جنگجوگھر واپس آیا ۔ پولیس سربراہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان تشدد کو خیر باد کہہ کر گھر واپس آگیا ہے۔ جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے کہاکہ جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والا ایک اورجنگجو گھر واپس آگیا ہے۔ پولیس سربراہ نے کہاکہ مین اسٹریم کی طرف آنے والے نوجوان کو زندگی گزارنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس نے پہلے ہی مقامی نوجوانوں سے تشدد کا راستہ ترک کرکے قومی دھارے میں آنے کی درخواست کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں