شوپیان فائرنگ واقعہ حقائق جاننے کیلئے تحقیقات شروع: ڈاکٹر وید

یو ا ین آئی
جموں//جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ ریاستی پولیس نے شوپیان کے پہنو نامی گاو¿ں میں اتوار کی شام پیش آنے والے فائرنگ واقعہ سے متعلق حقائق کو جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے بیان کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ میں دو جنگجو اور ان کے چار بالائی زمین ورکر مارے گئے ہیں۔ ایس پی وید نے پیر کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’شوپیان کے پہنو میں کچھ سلسلہ وار واقعات پیش آئے ہیں۔ وہاں فوج نے اپنے کیمپ کے باہر ناکہ بٹھایا تھا۔ فوج کے بیان کے مطابق وہاں سے دو گاڑیوں کا گذر ہوا۔ جب گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہاں سے فائرنگ کی گئی۔ اس کے بعد فوج نے جوابی فائرنگ کی۔ دو جنگجوو¿ں اور چار دیگر لوگوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں‘۔ انہوں نے کہا’ واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہے۔ فوج کا کہنا ہے کہ دیگر چار لوگ جنگجوو¿ں کے بالائی زمین ورکر تھے۔ حقائق کو جاننے کے لئے پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے۔ جنگجوو¿ں کے قبضے سے دو ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں‘۔ گذشتہ روز گھر واپسی اختیار کرنے والے ایک جنگجو سے متعلق پوچھے جانے پر ڈاکٹر وید نے کہا ’مجھے امید ہے کہ اور بھی مائیں اپیل کریں گی ۔ دہشت گردی سے کچھ نہیں ملتا۔ دہشت گردی اور بندوقیں اٹھانے سے جانیں جاتی ہیں اور کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے‘۔