ترال میں تیسرے روز بھی ہڑتال رہی قصبے میں معمولات بری طرح متاثر

سید اعجاز
ترال//ترال میں بدھ کو زیر حراست جنگجومشتاق احمد چوپان کی ہلاکت کے خلاف تیسرے روز بھی قصبے میں مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر رہی قصبے میں تمام طرح کے کار وباری ادارے مکمل طوربند رہے ۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال میں گزشتہ دنوں ترال پولیس تھانے کے صحن میںگرینیڈ حملے میںجاں بحق سابق حزب جنگجو کی ہلاکت کے خلاف بدھ کو قصبے میں تیسرے روزتعزیتی ہڑتال کی وجہ سے معمولات کی زند گی بری طرح متاثر رہی ہے جہاں تحصیل آری پل اور اورترال تحصیل میں تمام کار وباری اور تجارتی مراکز بند رہے جب کہ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب رہنے کے ساتھ ساتھ دو نوں تحاصیل کے سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری نہ ہونے کے برابر رہی۔ واضح رہے مشتاق احمد چوپان سوموارکے روز پولیس تھانہ ترال کے صحن میں ایک دھماکے میں جاں بحق ہوا ہے جو گزشتہ ایک سال سے عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے وابستہ تھا۔