جموں ،سرینگر شاہراہ پر آمد و رفت معطل کئی مقامات پرپسیاں گر آئیں، 4 ہزار کے قریب گاڑیاں پہلے ہی وادی کی طرف جا چکی تھیں

دانش وانی
جموں// جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات سے شروع ہوئی بار ش کے بعد رام بن اور بانہال کے سیکٹر میں مختلف مقامات پر پتھر اور پسیاں گر آنے کی وجہ سے شام 5بجے کے قریب جموں سرینگر شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ۔ ٹریفک پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل تقریباً 4ہزار کے قریب چھوٹی بڑی گاڑیاں جواہر ٹنل پار کر کے وادی کی طرف جا چکی تھیں۔ اُنہوں نے بتایا کہ بارش میں تیزی آنے کے بعد رام کے نزدیک ماروگ کے علاوہ دیگر کئی مقامات پر بھی پسیاں گر آئیں جس کی وجہ سے آمد و رفت روک دینا پڑی ۔ٹریفک پولیس نے مسافروں کو شاہراہ پر سفر کر نے سے قبل ٹریفک کنٹرول روم رام بن ، سرینگر اور جموں سے رابطہ کر نے کا مشورہ دیا ہے ۔