کرگل کا ایک وفد نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقی خطے میں ترقیاتی عمل کو بڑھاوا دینے کیلئے شکریہ ادا کیا

جموں//کرگل کا ایک وفد کل محمد علی مذہر کی قیادت میں نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ سے ملاقی ہوا او ران کے سامنے اپنے اپنے مسائل رکھنے کے علاوہ خطے میں ترقیاتی پروجیکٹ عملانے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وفد نے نائب وزیر اعلیٰ کے ساتھ بات کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اس پہاڑی ضلع میں ترقیاتی پروجیکٹوں کو معیاد بند مدت کے اندر مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوںنے روجیلہ ٹنل پروجیکٹ کے علاوہ کشتواڑ ۔ پانی کھر سڑک پروجیکٹ ہاتھ میں لینے کے لئے حکومت کا شکریہ اداکیا۔ وفد نے کرگل کو اُڑان ۔II سکیم کے تحت لانے کے لئے بھی نائب وزیرا علیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ڈاکٹر نرمل سنگھ نے وفد کے مطالبات غور سے سنے اور انہیں یقین دلایا کہ اُجاگر کئے گئے تمام مسائل اور مطالبات کو مرحلہ وار طریقے پر پورا کیا جائے گا۔