چیف سیکرٹری کی ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ ویڈیوکانفرنس اراضی ریکارڈس ، آرایس ای ٹی آئی کی ڈیجیٹائزیشن کے کام بارے جانکاری حاصل کی

اڑان نیوز
جموں/ /چیف سیکرٹری بی بی وِیاس نے کل یہاں ضلع ترقیاتی کمشنرو ں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے دوران دسمبر 2017 میں منعقد کی گئی ایس ایل بی سی کی106ویں میٹنگ کے دوران لئے گئے فیصلوں کی عمل آوری کا سلسلہ وار بنیادوں پر جائزہ لیا۔فائنانشل کمشنر مال ، پرنسپل سیکرٹری فائنانس، ڈویژنل کمشنر جموں، محکمہ کے انتظامی سیکرٹریز،سوشل ویلفیئر ، آئی ٹی ، چیف جنرل منیجر نبارڈ ، پی این بی کے نمائندے اور دیگر سینئر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔ڈویژنل کمشنرکشمیر اورجموں وکشمیر بینک کے نمائندوں نے میٹنگ میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے ضلع ترقیاتی کمشنر وں سے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن ، مختلف سکیموں کے تحت قرضوں کی دستیابی ،ای بی ٹی سکیم کی عمل آوری ، ڈیجیڈھان اور آر ایس ای ٹی آئی کے لئے اراضی کی الاٹمنٹ جیسے معاملات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ چیف سیکرٹری نے ترقیاتی کمشنر وں سے کہا کہ وہ الاٹ کی گئی اراضی کی حد بندی کر کے اسے بینکوں کو سونپ دیں۔بی بی ویاس نے ترقیاتی کمشنروں سے کہا کہ وہ اراضی کی ڈیجیٹائزیشن کے علاوہ گرداھاوری اور جمعبندی کی اَپ گریڈیشن کے عمل میں تیزی لائیں ۔انہوں نے صوبائی کمشنروں سے کہا کہ وہ ضلع ترقیاتی کمشنروں کے ساتھ جائزہ میٹنگوں کا انعقاد کر کے اس حوالے سے پیش رفت 21فرور ی 2018ء کو ایس یل بی سی کی اگلی میٹنگ کے دوران خاکہ پیش کریں۔چیف سیکرٹری نے سرکاری سکیموں میں ڈیجیٹل موڑ اختیار کرنے کے کام میں تیز ی لانے کی بھی ہدایت دی کیونکہ اپریل 2018سے مرکزی حکومت کی طرف سے اس سکیم کے لئے رقومات روک دی جائیں گی جہاں ڈیجیٹائزیشن کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے۔