چار 4سالانہ پیرکھو میلہ اختتام پذیر حکومت ریاست میں سیاحتی صنعت کو دوام بخشنے کیلئے پُر عزم:نائب وزیر اعلیٰ

اڑان نیوز
جموں/ /نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست میں سیاحتی سیکٹر کے کافی وسائل موجود ہیں اور اس صنعت کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچانے کے لئے حکومت کی طرف سے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے کل سالا نہ پیر کھو میلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست گوناگوں تمدنی اور ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیر کھو میلے کے دوران ریاست اور بیرون ریاست سے تعلق رکھنے والے ہزاروں شردھالوئوں نے پیر کھو استھاپن پر حاضری دی ۔میلے میں دنگل کا بھی اہتمام کیا گیا تھاجو پنجاب سے تعلق رکھنے والے بوپندر سنگھ نے جیتی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت مذہبی اہمیت کے مقامات پر سیاحتی سرگرمیوں کو اُجاگر کرنے کی طرف سے بھی توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیر کھو کو جموں کے مذہبی سیاحتی منظرنامے میں کلیدی اہمیت حاصل ہے۔اس موقعہ پر سیاحت کی وزیر مملکت پریاسیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنے اور انہیں ہرطرح کی سہولیات دستیاب کرانے کے لئے کر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ایم ایل اے ایسٹ جموں راجیش گپتا کے علاوہ متعلقہ محکموں کے کئی اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔