قاضی گنڈ میں جھڑپیں

قاضی گنڈ//قاضی گنڈکے مضا فاتی علاقے ویسو مےں اس وقت فورسز اور مقا می نو جوانوں کے در مےان جھڑ پےں ہو ئی جب علاقے مےں ےہ افواہ پھےل گئی کہ سرےنگر کے کرن نگر علاقے مےں ہوئی معرکہ آرائی کے دوران مقامی جنگجو نو جوان شکور احمد جاں بحق ہوا ۔ادھر ترال کے لام علاقہ مےں فوج اور فورسز نے علاقے مےں جنگجوؤں کے چھپے ہونے کی خبر پر علاقے کو محاصرے مےں لے کر تلاشی کاروائی عمل مےں لائی ۔ قاضی گنڈ کے ویسو علاقے مےں اس وقت حالات کشےدہ ہوئے اور بازار بند ہوا جب علاقے مےں ےہ افواہ پھےل گئی کہ سرےنگر کے کر ن نگر مےں ہوئی معرکہ آرائی کے دوران مقامی جنگجو شکور احمد جاں بحق ہوا ۔مقامی لوگوں نے بتاےا کہ علاقے مےں خبر پھےلتے ہی نو جوانوں نے فورسز پر سنگ بازی کی جس کے نتےجے مےںوہاں کچھ دےر کے لئے حالات کشےدہ رہے ۔ نزدےکی علاقے سو پٹ مےں فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی تاہم بعد مےں اس نفری کو وہاں سے احتےاطی طور پر ہٹا دےا گےا۔ادھر ترال کے لام علاقے مےں فوج اور فورسز نے جنگجوؤں کے چھپے ہو نے کی پاداش مےں علاقے کو محاصرے مےں لے کر تلاشی کاروائی شروع کی ۔ سی آر پی اےف 180بٹالےن ،اےس او جی ،42آر آر نے لام علاقے کو محاصرے مےں لے لےا اور علاقے کی طرف جانے اور آنے والے راستوں پر سخت پہرے بچھادئے اور جنگجوؤں کی تلاش کے لئے تلاشی کاروائی عمل مےں لائی تاہم اس دوران اطلاع کے مطابق فورسز اور جنگجوؤں کے در مےان کو ئی آمنا سامنا نہ ہوا جس کے بعد علاقے سے محاصرہ ختم کےا گےا ۔