تازی پسی گر آنے کے بعد شاہراہ دو بارہ بند سینکڑوں گاڑیاں پھر درماندہ ، رام بن و بانہال میں رکے 200ٹرک ،55 مسافر گاڑیاں وادی کی طرف روانہ

دانش وانی
بانہال // اتوار رات سے شروع ہوئی برفباری اور بارش کے بعد پیر صبح کو بند ہوئی جموں سرینگر شاہراہ کو اگر چہ منگل کے روز آمد و رفت کے لئے کھولنے کی کوشش کی گئی تاہم بیٹری چشمہ علاقہ میں انوکھی فال کے مقام پر تازہ پسی گر آنے کے بعد ٹریفک ایک بار پھرمعطل ہو گیا ہے ۔ البتہ موسم میں سدھار آنے کے بعد شیطانی نالہ اور جواہر ٹنل کے آر پار اور قاضی گنڈ کے سیکٹر میں برف ہٹانے کے بعد رام بن اور بانہال میں درماندہ 200کے قریب مال بردار ٹرکوں اور55چھوٹی مسافر گاڑیوں کو وادی کی طرف روانہ کر دیا گیا۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق جواہر ٹنل اور بانہال و قاضی گنڈ میں برف کو شاہراہ سے ہٹانے کے بعد بانہال میں درماندہ ٹریفک کو کشمیر کی طرف روانہ کر دیا گیا ۔ا±نہوں نے بتایا کہ گذشتہ رات رام سو ، پنٹھیال اور انوکھی فال کے مقام پر جبکہ ناشری میں منگل وار صبح تازہ پسی گر آئیں تھیں ۔ حکام کے مطابق شاراہ کی دیکھ ریکھ پر مامور ایجنسیوں نے کافی محنت کے بعد شاہراہ سے ملبہ ہٹا لیا جس کے بعد درماندہ گاڑیوں کو ترجیحی بنیاد پر ان کی منزلوں کی طرف روانہ کیا گیا ۔ تاہم بعد دوپہر بیٹری چشمہ میں انوکھی فال کے مقام پر تازہ پسی گر آئی جس کو ہٹانے کا کام جاری تھا ۔ ایک ٹریفک پولیس آفیسر نے بتایا کہ شاہراہ کے مختلف مقامات پر 800 کے قریب مال بردار ٹرک درماندہ ہیں۔ا±نہوں نے بتایا کہ راستے میں درماندہ گاڑیوں کو ا ن کی منزلوں کی طرف نکالنے کے بعد ہی جموں یا سرینگر سے گاڑیوں کو چلانے کا فیصلہ لیا جائے گا ۔ا±نہوں نے کہا کہ منگلوار کو کسی بھی گاڑی کو جموں یا سرینگر سے آگے بڑھنے کی اجازت نہ تھی ۔اس دوران بانہال ،بارہمولہ ریل سروس بھی حسب معمول چلتی رہی۔