پروفیسر مٹو نے مصنفوں میں ریاستی سطح کے اکیڈیمی انعامات تقسیم کئے

جموں// وزیر اعلیٰ کے صلاحکار پروفیسر امیتابھ مٹو نے آج کے ایل سہگل ہال میں منعقدہ ایک ادبی تقریب پر معروف مصنفوں میں ریاستی سطح کے اکیڈیمی انعامات تقسیم کئے۔تقریب کا اہتمام جموں وکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز نے کیا تھا۔ترجمہ نگاری کا انعام25 ہزار روپے، سائٹیشن اور ایک شال جبکہ پلے سکرپٹ کا انعام10 ہزار روپے ، ایک سند اور ایک شال رکھیا گیا تھا۔اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر مٹو نے کہا کہ اکیڈیمی کی شناخت اور مرتبہ ہمیشہ قائم رکھا جائے گا۔ انہوں نے قلمکاروں، مصنفوں اور دیگر ادب سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ ریاست میں امن و امان اورخوشحالی کو یقینی بنانے میں اپنا رول ادا کریں۔