متوقع برف سے پیدا ہونے والی صورتحال جاوید مصطفی میر نے نمٹنے کےلئے تیاریوں کی ہدایت دی

اڑان نیوز
جموں // ڈیزاسٹر منیجمنٹ، باز آباد کاری اور تعمیر نو کے وزیر جاوید مصطفی میر نے صوبائی و ضلع ڈیزاسٹر منیجمنٹ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ متوقع برفباری سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاری کریں۔وزیر نے دُعا کی کہ ریاست کے بالائی علاقوں میں خاصی برفباری واقع ہو تا کہ ریاست میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔انہوں نے دونوں ڈویثرنل کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ افرادی قوت اور مشینری کو تیار بہ تیار رکھیں تا کہ برف باری کی وجہ سے عوامی خدمات میں کسی بھی قسم کا رخنہ نہ پڑے۔