سجاد لون نے ایس سی، ایس ٹی اور بی سی ڈولپمنٹ کارپوریشنوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ کی صدارت کی

اڑان نیوز
جموں// جموں وکشمیرشیڈول کاسٹ، شیڈول ٹرائب اور دیگر بیکورڈ کلاسز ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے ریاست میں بنکوں کے قرضے کی فراہمی کی بدولت28675 روز گار پیدا کرنے کے یونٹ قائم کئے۔ بنکوں نے86.03 کروڑ روپے کے قرضے کے ساتھ7.34 کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی۔اس بات کی جانکاری سماجی بہبود کے وزیر سجاد غنی لون کی صدارت میں منعقد کارپوریشن کی38 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس کی میٹنگ کے دوران دی گئی۔میٹنگ میں مختلف جاری سکیموں پر ہورہی پیش رفت اور کارپوریشن کی حصولیابیوں کا جائیزہ لیا گیا۔بورڈ نے جے اینڈ کے ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی ڈیولپمنٹ کارپوریشن کو وسعت دینے کے فیصلے لئے۔سماجی بہبود کی وزیر مملکت آسیہ نقاش بھی اس موقعہ پر موجود تھیں۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سجاد غنی لون نے افسروں پر زور دیا کہ وہ محکمہ کی کارکردگی میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنائیں۔اس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری سماجی بہبود سجاد احمد خان، ڈائریکٹر منصوبہ بندی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔