جموں، سرینگر کےلئے ڈرائی پورٹس جموں وکشمیر حکومت براہِ راست دوبئی پورٹس کے ساتھ جے وی میں داخل ہوا ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک پروجیکٹ5 ہزار کروڑ ایف ڈی آئی وصول کرے گا ریاست کی اقتصادیات میں انقلاب لاسکتا ہے۔ ڈاکٹر درابو

جموں //حکومت جموں وکشمیر نے کل شام دوبئی پورٹس ورلڈ کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کئے جس کے تحت ایف ڈی آئی کے ذریعے ریاست میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک اور ٹرانسپورٹیشن ہب قائم کیا جاسکے گا۔ ایم او یو پر خزانہ کے وزیر ڈاکٹر حسیب اے درابو اور دوبئی پورٹس چئیرمین اینڈ سی ای او سلطان احمد بن سلیمان نے دستخط کئے۔ اس موقعہ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ابو دھابی کے شہزادے محمد بن زائد النیہان بھی موجود تھے۔یہ تقریب ابو دھابی کے صدارتی محل میں منعقد ہوئی ۔اس تاریخی ایم او یو کی بدولت جموں وکشمیر کو5 ہزار کروڑ روپے کا ایف ڈی آئی حاصل ہوگا۔
ڈاکٹر درابو نے کہا کہ مجوزہ پارکیں سانبہ جموں اور اوم پورہ کشمیر میں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ سے نہ صرف ٹرانسپورٹ کرایہ میں کمی آئے گی بلکہ پیداوار اور فصل کو مارکیٹنگ سہولیت بھی فراہم ہوگی۔