17

حریت کی کال پر قصبہ بانہال بند رہا بارہمولہ ریل سروس بھی معطل

ا±ڑان نیوز
بانہال // حریت کی طرف سے مقبول بٹ کی برسی پر دی گئی ہڑتال کی کال کا اثر بانہال قصبہ پر بھی پڑا جہاں اتوار کو مکمل ہڑتال رہی اور تمام کارو باری سرگرمیاں ٹھپ رہیں ۔ ہڑتال کی کال کی وجہ سے زیادہ تر لوگ گھروں میں رہے جس کی وجہ سے رابطہ سڑکوں پر بھی بہت کم گاڑیاں دکھائی دیں ۔ اس دوران بانہال،سرینگر ، بارہمولہ ریل سروس بھی ہڑتال کی کال اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر معطل رہی ۔انتظامیہ اور پولیس نے ہڑتال کی وجہ سے قصبہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں