139

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی چھاؤنی پر حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں جموں شہر کے مضافات میں قائم بھارتی فوجی چھاؤنی ’سنجوان‘ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آوروں نے اندر گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کا ایک جے سی او مدن لال بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں