بھدرواہ میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تنخواہیں دسمبر 2017 تک واگذار کی گئیں : غنی کوہلی

جموں/ /پشو و بھیر پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی نے آج قانون ساز کونسل میں غلام نبی مونگا کی طرف سے نریش کمار گپتا کے بدلے پیش کی گئی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی بھدرواہ کے ملازمین کی تنخواہیں دسمبر 2017 تک واگذار کی گئی ہیں ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ان ملازمین کے حق میں پہلے فنڈز کی عدم دستیابی کی وجہ سے تنخواہیں واگذار نہیں کی گئی تھیں ۔