مینڈھر سیکٹر میں کنٹرول لائن پر آگ بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے لوگوں میں سراسیمگی

نمائندہ اڑان
مینڈھر // لائن آف کنٹرول پر مینڈھر سیکٹر کے جنگلوں میں تباہ کن آگ بھڑک اٹھی ہے جس کے نتیجے میں وہاں نصب متعدد بارودی سرنگیں زور دار دھماکوں کے ساتھ پھٹ گئی ہیںذرائع نے بتایا کہ یہ آگ کنٹرول لائن کی دوسری طرف سے پاکستانی زیر انتظا م علاقے سے شروع ہو ئی اور تیزی سے مینڈھر سیکٹر کے سونا گلی علاقہ میں باڑی بندی کی اس طرف ایک بڑے علاقہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ آگ کے پیش نظر سیکٹر میں تعینات فوجیوں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔بارودی سرنگوں کے دھماکوں کی وجہ سے کنٹرول لائن کے متصل علاقوں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ ا بھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔