عازمین حج کی قرعہ اندازی عمل 19جنوری کو ہوگا:حج کمیٹی

سرینگر//ریاستی حج کمیٹی کے مطابق سال2018ءکے عازمین حج کی قرعہ اندازی حج کمیٹی آف اندیا کی جانب سے مقرر کردہ تاریخ یعنی 19جنوری2018ءکو دوپہر 12بجے کے بعد ہوگی۔درخواست دہندگان اس سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹww.hajcommittee.com یاwww.jkshc.comپر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔منتخب شدہ عازمین کی فہرست اگلے روزمقامی اخباروں میں شائع کی جائے گی اور قرعہ اندازی کے فوراً بعد یہ فہرست ریاستی حج کمیتی کے دفتر میں بھی دستیاب ہوگی۔واضح رہے کہ حج کمیٹی نے 32332درخواستیں وصول کی ہیں، جن میں 30373جنرل زمرے اور1959اے کٹیگری کی درخواستیں شامل ہیں۔حج کمیٹی کے ایک آفیسرنے کہا کہ ریاست میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کے تعلق سے اس بار جموں وکشمیر کو 6163نشستیں دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ریاست کو3610نشستوں کا اضافی کوٹا بھی دیا گیا ہے۔آفیسر مذکورہ کو مزید کہا کہ 1959نشستیں Aزمرے کے عازمین کے لئے مخصوص رکھی گئی ہیں اور باقی 7814نشستیں تمام اضلاع میں مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کی بنیاد پر تقسیم کی جائیں گی۔