یومِ جمہوریہ تقریبات… ڈی سی ڈوڈہ نے انتظامات کا جائزہ لیا

محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ // ایس۔ایس۔پی ضلع پولیس ڈوڈہ محمد شبیر نے ضلع کے پولیس، ائی۔آر پی، ایس۔ایس۔بی اور سی۔آر۔پی ایف۔کے افسران کے ساتھ یوم جمہوریہ کی تیاریوں اور پنچائتی انتخابات کو شفاف طریقہ سے انجام دینے کے لئے میٹنگ کا اہتمام کیا۔ایس۔ایس۔پی ڈوڈہ نے افسران کو اس بات کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کے اندر کوئی بھی امن مخالف عناصر کی نقل حرکت کی تصدیق نہ ہے لیکن ایک جوائنٹ ایل۔آر۔پیز / ایس۔آر۔پیز کو ضلع کے وسیع علاقوں میں لے جانے کی ضرورت ہے اور اسی طرز پر قومی شاہراہ اور بازاروں میں مشترکہ ناکہ بندی اور گشت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اور جن مقامات کو یوم جمہوریہ کی تقریب منعقد کرنے کیا جائے گا اْن کو سیول انتظامیہ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور تیار کیا جائے اور ساتھ ہی سخت نگرانی میں رکھا جائے تاکہ کوئی بھی عناصر غلط کام کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے ایس۔ایچ۔اوز کو ہوٹل چیکنگ، اور سرینڈر ملی ٹنٹس پر قریبی نگاہ رکھنے کی طرف زور دیا گیا اور ساتھ ہی مشترکہ ناکہ کے بارے میں زور دیا گیا اور اپنے علاقوں میں گشت کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور تمام ایس۔ایچ۔اوز، انچارج پولیس پوسٹ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا گیا کہ وہ ہر وی۔ڈی۔سی اقلیتی پکٹ پر جائیں اور اْن کو اِن ایام دن رات متحرک رہنے بالخصوص رات کے اوقات میں زیادہ گشت کرنے کا حکم دیں ۔ایس۔ایس۔پی ڈوڈہ نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران کسی بھی چیز کے ساتھ سمجھوتہ نہ کیا جائے جس سے لاء￿ اینڈ آڈر میں دشواریاں پیش ہوں۔افسران سے کام کو انہتائی جذبہ و جوش کے ساتھ انجام دینے کی طرف زور دیا گیا تاکہ یوم جمہوریہ کی تقریب پْر امن طریقہ سے اختتام ہو اور آنے والے پنچائتی انتخابات بھی شفاف طور منعقد کئے جا سکیں ۔اْنہوں نے بزرگ ضعیف افراد کی حفاظت اور اْن کا احترام کا خاص خیال رکھنے پر بھی زور دیا ۔میٹنگ میں نفری کے کمپ کے لئے جگہ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں ایس۔بی چند انچارج کمانڈنٹ 7 بٹالین ایس۔ایس۔بی، جتندر مینا اے۔سی ایس۔ایس۔بی، رویندر پال سنگھ ایس۔پی اوپریشن ڈوڈہ، ونے کمار اے۔ایس۔پی ہیڈ کواٹر ڈوڈہ، راجندر سنگھ ایڈیشنل ایس۔پی بھدرواہ، کے۔ایل دیہمان ٹو۔ائی۔سی سی۔آر۔پی۔ایف 76 بٹالین، برجیش شرما ایس۔ڈی۔پی۔او بھدرواہ، ڈپٹی۔ایس۔پی ہیڈ کواٹر افتخار احمد، سنی گپتا ایس۔ڈی۔پی۔او گندو، ایس۔ایچ۔اوز ڈوڈہ، بھدرواہ، ٹھاٹھری، عسّر، گندو، انسپکٹر کرشن رتن ائی۔آر۔پی 5بٹالین، و دیگران بھی موجود تھے۔