گلستان جبین ڈوڈہ میں پی ڈی پی ورکروں کی میٹنگ

ڈوڈہ//بلاک بھاگواہ ڈوڈہ کے ملحقہ علاقہ جات گوٹھہ،ڈوگہ سے تعلق رکھنے والے درجن سے زائد سیاسی کارکنان نے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطہ منقطع کر کے صدر ضلع ڈوڈہ شہاب الحق بٹ کی موجودگی میں پی ڈی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر پی ڈی پی کے رہنما شہاب الحق بٹ و دیگر کارکنان نے پھولوں کی مالایئں پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ ’’گلستان جبین‘‘ پر منعقد ہونے والے اس خصوصی پروگرام میں پارٹی میں شامل نئے کارکنان نے کہا کہ محبوبہ مفتی کی ولولہ انگیز قیادت ڈوڈہ میں عوامی دربار میں اْن کے طریقہ کار وزیر تعمیرات نعیم اختر صاحب کا خود اْن کے علاقہ کا دورہ کرنے اور صدر ضلع شہاب الحق بٹ کی مثبت سوچ، دیانتداری، امانت داری، عوامی درد اور ڈوڈہ کو سڑک رابطوں سے جوڑ کر تعلیمی میدان میں آگے لے جانے کے منصوبہ سے متاثر ہو کر انہوں نے پی ڈی پی کا دامن تھام لیا ہے اس موقع پر شہاب الحق بٹ نے کہا آپ محبوبہ مفتی کی قیادت میں محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور کسی غلط فہمی کا شکار ہوئے بغیر آپ آگے چلئے اور ہم ہر گھر کو سڑک رابطہ سے جوڑ کر بجلی، پانی، بنیادی صحت کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم کو لوگوں کے لئے آسان بنانا چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو خود روزگار سکیموں،باغبانی، ذراعت ، کیرم کشی، پشو پالن ، پولٹری پر توجہ دینا ہوگی اور سرکار ی ملازمت میں ہم نے ایسا صاف شفاف نظام بنایا ہے جہاں ناانصافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اور یہ دور ریاست کی تعمیر و ترقی کے لئے سنہری ہوگا اور بالخصوص چناب ویلی کے لئے ہم نے چناب ویلی ڈیویلپمنٹ فنڈ، جائینٹ ڈائر یکٹر ایجوکیشن، فاسٹ ٹریک عدالت، زنانہ پولیس تھانہ،جیونائیل عدالت و گھر، ڈائریکٹرلینڈ ریکاڈروسرویسز جیسے اداروں کا قیام عمل میں لا کر واضعح پیغام دیا ہے۔اس موقع پر گوٹھہ سے عبدل حنیف، گل محمد کھانجی، ولی محمد کھانجی، امتیاز احمد کھانجی، مبارک علی کھانجی اور ڈوگہ سے عبدل لطیف کھانجی، محمد اقبال کھانجی، محمد اشرف کھانجی، محمد اقبال کھانجی وغیرہ نے پارٹی میں شمولیت کی۔ پارٹی کے سینیر لیڈران و باقی ورکران نے اْن کا استقبال کیا.