قیمتوں میں اضافے کا بوجھ بی پی ایل کنبوں پر نہیں پڑے گا ڈیپارٹمنٹل سٹورز میں غذائی اجناس کا وافر سٹاک موجود : ذوالفقار

جموں//خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اورقبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کل قانون ساز کونسل میں رومیشن اروڑہ کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ بی پی ایل کنبوں پر نہیں پڑ رہاہے اور انہیں پہلے کے مطابق رعایتی نرخوں پر راشن فراہم کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں ایم ایم ایس ایف ای ایس کی عمل آوری کے بعد گندم 1200روپے فی کوئنٹل جبکہ چاول 1500روپے فی کوئنٹل کے حساب سے تقسیم کیا جاتا ہے جس کی قیمت خرید بالترتیب 1900روپے فی کوئنٹل اور2400روپے فی کوئنٹل ہے۔وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کہا کہ ریاست کے کسی بھی علاقے میں غذائی اجناس کی کوئی قلت نہیں ہے اور محکموں کے ڈیپوئوں میں کافی مقدار میں غذائی اجناس موجو د ہے۔ان باتوںکا اظہار وزیر موصوف نے آج کشمیر صوبے کے مختلف ضلعوں میں غذائی اجناس کی سپلائی اور سٹاک پوزیشن کاجائزہ لینے کے دوران کیا۔ اس موقعہ پر انہیں بتایا گیا کہ وادی میں محکمہ کے پاس اس وقت 1.50لاکھ کوئنٹل اضافی غذائی اجناس موجود ہے۔انہوں نے متعلقہ افسروں پر زور دیاکہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ صارفین تک وقت پر مختص کوٹا کے مطابق غذائی اجناس پہنچیں۔ذوالفقار علی نے اس موقعہ پر ریاست میں این ایف ایس اے اور ایم ایم ایس ایف ای سکیموں کی عمل آوری کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اہداف حاصل کرنے کے لئے باہمی تال میل پر بھی ضرور ت دیا۔ وزیر نے لداخ خطے کے لئے غذائی اجناس کے علاوہ پیٹرولیم اشیاء کی سپلائی و سٹاک پوزیشن کا بھی جائزہ لیا۔