ریاست میں مذہبی سیاحت کو بڑھاو ا دینے کے لئے اقدامات جاری: پریا سیٹھی

جموں//سیاحت کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے آج قانون ساز کونسل میں آج گردھاری لال رینہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست کے مختلف مقامات پر سہولیات کو بڑھاوادینے کے لئے سالانہ پانچ کروڑ روپے صرف کر رہی ہے۔تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شادی پورہ میں حکومت نے لوگوں کی سہولیت کے لئے دس بیت الخلاء اور عوامی نوعیت کے آٹھ بلاک قائم کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں مذہبی اہمیت کے 176 مقامات اور زیارت گاہوں کو مذہبی سیاحت کے دائرے میں لایا جارہا ہے جہاں مختلف سہولیات بہم کرائی جارہی ہے۔ایس چرنجیت سنگھ اور یاسر ریشی نے اس موقعہ پر ضمنی سوالات پوچھے۔