راجیو گاندھی پنچائتی راج سنگٹھن ڈوڈہ کا گندوہ میں احتجاج سرپنچوں کا بلا واسطہ انتخابات منعقد کرنے کو جمہوریت مخالف قدم قرار دیا

اشتیاق ملک
گندوہ// راجیو گاندھی پنچائتی راج اکائی ڈوڈہ کی جانب سے ریونیو کمپلکس گندوہ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا گیا جس دوران مظاہرین نے سرپنچوں کا بلا واسطہ انتخاب کرنے کے سرکاری فیصلے کی شدید الفاظ میں نکتہ چینی کی۔ضلع کو کنوینئر فیاض احمد بٹ کی قیادت میں مظاہرین نے کہا کہ حکومت ریاست میں سرپنچوں کا براہ راست انتخابات عمل میں لا کر پنچائتی اداروں کے ساتھ جمہوری نظام کو بھی کمزور بنانے کی کوشیش کررہی ہے ۔اس موقع پر خطہ چناب کے زونل کنوینئر راشد لطیف مغل نے بولتے ہوئے کہا کہ راجیو گاندھی پنچائتی راج سنگٹھن ریاست بھر میں تب تک مظاہرے جاری رکھے گی جب تک نہ سرکار اپنے اس فیصلے کو واپس لے گی۔انہوں نے کہا کہ پنچوں کے ذریعہ سرپنچ کا انتخاب کرنے سے جہاں پنچائتی نظام کمزور ہوگا وہیں پنچائت پر قبضہ مخصوص لوگوں کا رہے گا اور غریب عوام کا استحصال ہوگا۔اس موقع پر بلاک کنوینئر عشرت بٹ سابق سرپنچ، نذیر احمد بلاک کنوینئر،نور محمد، طارق حسین شیخ،محمد ایوب ،افتاب احمد نے بھی دھرنے میں شرکت کی۔آخر پر انہوں نے اس سلسلہ میں ایس ڈی ایم گندوہ دل میر چوہدری وبی ڈی او گندوہ کو الگ الگ میمورنڈم بھی پیش کئے اور حکام سے اس بارے میں تفصیلی بات چیت کرنے کی اپیل کی۔