تین دریائوں سے 3263.46 میگاواٹ بجلی وسائل حاصل کی جارہی ہے : آسیہ نقاش

جموں//بجلی کی وزیر مملکت آسیہ نقاش میں قانون ساز کونسل میں ظفر اقبال منہاس کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ریاست کے تین بڑے دریائوں سے 3263.46میگاواٹ بجلی حاصل کی جاتی ہے جبکہ ان میں 16475میگاواٹ بجلی کی صلاحیت موجود ہے۔فردوس احمد ٹاک نے ایک ضمنی سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ حکومت کو سی ایس آر کے تحت مقامی ترقی کے لئے رقومات کا منصفانہ استعمال یقینی بنانا چاہیئے۔انہوںنے کہا کہ یہ کام خاص طور سے ان علاقوں میں کیا جانا چاہیئے جہاں بجلی پروجیکٹ قائم کئے جارہے ہیں۔ظفر اقبال منہاس نے ضمنی سوال میں کہاکہ پچھلے سات دہائیوں سے ہم یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے پاس 20ہزار میگاواٹ بجلی صلاحیت ہے لیکن ابھی صرف تین ہزار ہی پیدا کر سکے ہیں، اس حوالہ سے حکومت کے پاس کوئی مکیزم نہیں۔ ایک کابینہ سب کمیٹی بنی تھی، اس کی رپورٹ کا بھی کوئی اتہ پتہ ہیں، انہوں نے جوسوال پوچھا تھا، اس کا صحیح جواب نہیں دیاگیاہے۔