این ٹی پی ایچ سی پہلگام کو بڑھاوا دینے کے لئے تین کروڑ روپے واگزار :بالی بھگت

جموں//صحت و طبی تعلیم کے وزیر بالی بھگت نے آج ایوان بالا میں صوفی یوسف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے این ٹی پی ایچ سی پہلگام کو بڑھاوا دینے کے لئے تین کروڑ روپے واگزار کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ رقومات این ایچ ایم کے تحت فراہم کی گئی تاہم علاقے میں تعمیراتی کام پر پابندی کی وجہ سے یہ پروجیکٹ شروع نہیں کیا جاسکا۔انہوںنے کہاکہ پی ایچ سی سری گفوارہ کو بڑھاوا دینے کا منصوبہ حکومت کے زیر غور ہے۔