کشتواڑ میںجسمانی طور ناخیز اور عمر رسیدہ افراد انتظامی عدم توجہی کاشکار پچھلے دوسالوں میں صرف1397 معاملات حل ہوئے،5447فائلیں منظوری کی منتظر

الطاف حسین جنجوعہ
جموں//کشتواڑ ضلع میں عمر رسیدہ افراد اور جسمانی طور معذور افراد کو پنشن اسکیم کے دائرہ میں لانے کے لئے متعلقہ محکمہ کی طرف سے انتہائی سست روی کا مظاہر ہ کیاجارہاہے۔ پچھلے دو سالوں کے دوران کشتواڑ ضلع میں محکمہ سوشل ویلفیئردفاتر میں ہزاروں کی تعداد میں مستحق لوگوں نے پنشن کے لئے فائلیں جمع کرائیں لیکن ان فائلیوں کو منظوری نہ دی گئی جس وجہ سے ہزاروں مستحق بزرگ حکومت ہند کی فلاحی اسکیموں سے استفادہ حاصل نہیں کر پارہے۔ محکمہ سماجی بہبود کتنا سرعت سے کام کر رہا ہے ، اس کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ نیشنل سوشل ایسیسٹنٹ پروگرام(NSAP)کے تحت کشتوار میں پچھلے دو سالوں کے دوران 917کیسوں کو منظوری دی گئی جبکہ 2006التوا میں ہیں۔ اسی طرح انٹی گریٹیڈ سوشل سیکورٹی اسکیم/اولڈ ایج پنشن(ISSS)کے تحت اولڈ ایج پنشن آئی ایس ایس کے تحت480کو منظوری دی گئی اور3441زیر التوا ہے۔ مجموعی طور کشتواڑ میں پچھلے دو سالوں کے دوران صرف1397معاملات کو منظوری دی گئی جبکہ 5447معاملات التوا میں پڑے ہیں۔ این ایف بی ایس سکیم کے تحت پچھلے دو سالوں کے دوران 42مستفیدین کو8.40لاکھ روپے تقسیم کئے گئے۔ ایم ایل سی سجاد کچلو کے سوال کے تحریری جواب میں سماجی بہبود کے وزیر نے مزید بتایاکہ جسمانی طور معذور افراد کے لئے آئی ایس ایس ایس(پی سی پی)کے تحت 400روپے اور این ایس اے پی کے تحت500روپے ماہانہ دیئے جاتے تھے۔ سال 2015-16کے دوران آئی ایس ایس ایس کے تحت ریاست بھر میں14,1752لاکھ اور این ایس اے پی کے تحت2789افراد کو فائیدہ دیاگیا۔ اسی طرح سال 2016-17سے آئی ایس ایس ایس اور این ایس اے پی کے تحت ماہانہ پنشن 10ہزار روپے کر دی گئی ۔جسمانی طور ناخیز افراد کی بازآبادکاری سے متعلق جموں وکشمیر کونسل نے سال 2015-16کو201، سال 2016-17کو239اور2017-18کے دوران 86تین پہیہ سائیکل(ٹرائی سائیکل)بھی تقسیم کئے ۔