وزیر تعلیم الطاف بخاری نے رسم رونمائی انجام دی ،پیر کی خدمات کو سراہا

اڑان نیوز
سرینگر//جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر فاروق احمد پیر جوکہ اس سے قبل متعدد کتابیں تحریر کر چکے ہیں، نے اس عمل کو جاری رکھتے ہوئے ایک اور کتاب تحریر کی ہے۔ یہ تازہ تصنیف انگریزی میں ہے جس کا عنوان A critiel Story of the Novels of Chinua Achebe & wole Sovinka جس کا دیباچہ ڈاکٹر شاہ فیصل نے لکھا ہے۔اس کتاب کی رسم رونمائی وزیر تعلیم سید الطاف بخاری نے ایس پی م اڈل ہائر اسکینڈری اسکول سرینگر میں منعقدہ 2روزہ سالانہ کت نمائش کے افتتاحی تقریب میں کیا۔وزیر تعلیم الطاف بخاری نے ڈاکٹر فاروق احمد پیر کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انتظامی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ادبی کام کرنا قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ڈائریکٹر اکیڈمکس عہدہ پر رہتے ہوئے فاروق پیر غیر معمولی خدمات انجام دے رہے ہیں، اتنے مصروف ترین اوقاف کے باوجود ، اس طرح کی معیار کتاب لکھنا واقعی غیر معمولی کام ہے جس کے لئے فاروق پیر مبارک بادی کے مستحق ہیں۔اس تقریب میں کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن نے کیا ہے جس میں60 سٹالوں کے ذریعے کتابوں کی فروخت اور عکاسی کی جارہی ہے۔اس موقع پر سیکرٹری سکولی تعلیم فاروق احمد شاہ، ڈی سی سرینگر عابد رشید شاہ، ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو، ناظم رمسا طُفیل متو، ڈائریکٹر اکیڈیمکس جے کے پوس ڈاکٹر فاروق احمد پیر کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ کُتب بینی اچھی عادت ہے اور اس نمائش کے ذریعے کُتب بینی کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم میں شروع کئے گئے اصلاحتی اقدامات کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر کے تعلیمی اداروں میں رواں تدریسی سیشن سے اساتذہ کی کمی درپیش نہیں آئے گی۔وزیر نے سکول کو اپ گریڈ کرنے اور اساتذہ کی تقرریوں کے لئے رقومات مختص کرانے کے لئے وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اُن اساتذہ کو مراعات دیئے جائیں گے جو دُور دراز علاقوں میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ انہوں نے کہا جو اساتذہ جموں اور سرینگر اضلاع میں فرائض انجام دیں گے اُن کی تنخواہوںمیںکمی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دُور دراز علاقوں کے سکولوں میں بچوں کی دلچسپی کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے حال ہی میں ظاہر کئے گئے دسویں اوربارہویں جماعت کے نتائج میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طُلاب کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ذہین طُلاب کو ایک موزوں پلیٹ فارم مہیا کرانے کی وعدہ بند ہے۔بعد میں وزیر نے ان طُلاب میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں جنہوں نےSnow art Contest -2017 میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔