بھدرواہ میں لوہڑی جلائی گئی بچوں نے گھر گھر جاکر لوہڑی مانگی

ماجد ملک
بھدرواہ// خطہ چناب کے باقی حصوں کی طرح بھدرواہ میں بھی لوہڑی جلائی گئی ۔ صبح سے ہی بچے گھر گھر جاتے دکھائی دیئے جنہیں لوگوں سے لوھڑی کا تحفہ مانگ رہے تھے ۔ شام کے وقت بھدرواہ کے کھکل محلہ ، واسک ڈیرا ، سیری بازار ، گاٹھا ، ادرانا ، سونگلی ، اٹکھار ، چنتا ، وغیرہ علاقوں میں لوگوں نے آگ جلائی اور اس کی پوجا کی اور ایک دوسرے کو تہوار کی مبارک باد پیش کی ۔بھدرواہ قصبہ میں سناتم دھرم سبھا کی جانب سے ایک ریلی بھی نکالی گئی جس دوران لوگ مذہبی نعرے بلند کر رہے تھے ۔لوھڑی کے تحوار کے پیش نظر بھدرواہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھیاور جموں و کشمیر پولیس کے دستے ہر ایک گلی اور بازار میں گشت کرتے دیکھائی دیئے ۔