این ایچ ایم ملازمین پہ لاٹھی چارج قابل مذمت وزیراعلیٰ ملازمین میں کے مسائل حل کرے:شیراز ازہری

جموں//پریس کلب جموں کے نزدیک نمائشی گراؤنڈ میں احتجاج کر رہے قومی صحت مشن ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی رہنما شیراز احمد ازہری مغل نے حکومت کی پالیسیوں کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ نکمی سرکار ہے جو عوامی مسائل حل کر نے میں پوری طرح نا کام رہی ہے ۔ازہری نے گزشتہ روز این ایچ ایمپلائز کے اپنے مطالبات کولیکر سیکٹریٹ گھیراؤکے دوران پولیس کی طرف سے کی گئی لاٹھی چارج کی سخت الفاظ میں مزمت کی ۔اُنہوں نے کہاکہ حکومت نے انتظامیہ کے زریعے ڈاکٹروں اورچھوٹے بڑے ایمپلائز کو سخت زدوکوب کیا اور خا ص طور پہ عورتوں کو زمین پہ گرا کر جس قدرمارپٹائی کی جسے ہم آئین ہند کی توہین سمجھتے ہیں جس کی بڑے پیمانے پہ انکوائری ہونے چائے ۔اس کے لئے حقوق انسانی تنظیمیں میدان میں آئیں اور ان چاروں طرف اپنے حقوق کو لیکر احتجاج کر رہی عوام کو انصاف دلوانے میں اپنا کردار نبھائیں ۔اس موقع پر انہوں نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا جو ان ایمپلائز پہ ہو رہے مظالم یہ تماشہ دیکھ رہے ہیں جو کہ قابل افسوس ہے اس موقع پہ ازہری نے تمام ایمپلائز کو انکے حصول تک کے لئے حمایت کا اعلان کیا اور کہاکہ وہ انکی اس مشکل گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں جس پہان ایمپلائز کے صدر اور بہت سیٹھ شہراز ازہری مغل کا اس جماعت کے لئے اور ہمدردیوں کے لئے شکر یہ ادا کیا ۔