وادی میں 12لاکھ بے روزگار نوجوان بی جے پی اور مفتی نے کشمیر کو بچایا ہے :صوفی یوسف

اڑان رپورٹر
جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل سی صوفی یوسف نے ایوان بالاءمیں گورنر کے خطبہ پر شکریہ تحریک میں بولتے ہوئے کہاکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے وادی کشمیر میں ظلم وستم کر کے نوجوانوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کیا لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی سرکار اور مرحوم مفتی محمد سعید کی کاو¿شوں سے نوجوان راہ راست پر آئے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے کیجول لیبرز کا استحصال کیا جس کے نتیجہ ان میں سے کچھ تنگ آکر بندوق اٹھانے پر مجبور ہوئے،موجودہ سرکار نے انہیں مستقل کرنے کی پالیسی بنائی۔ انہوں نے مودی سرکار نے 105یوجنیں شروع کی ہیں۔کشمیر کے لئے 80ہزار روپے کروڑ کا پیکیج دیا۔