حکومت جموں وکشمیرمیں بجلی کے اصلاحات پر کام کر رہی ہے : نائب وزیر اعلیٰ مرکز نے گزشتہ تین سالوں کے دوران کشمیر ، لداخ کیلئے 1885.02 اورجموں کیلئے 2,211.01کرو ڑروپے منظور کئے

اڑان نیوز
جموں/ /نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے کل ایوان میں قانون ساز سریندر کمار چودھری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مطلع کیا کہ مرکزی حکومت نے ریاست میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے لئے متعدد سکیمیں شروع کی ہیں۔داکٹر سنگھ نے ایوان کو مطلع کیا کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ تین برسوں کے دوران کشمیر اور لداخ میں بجلی کے ترسیلی و تقسیمی نظام کو مستحکم بنانے اور بجلی اصلاحات روبہ عمل لانے کے لئے مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت 1885.02کروڑ روپے منظور کئے ہیں۔اسی طرح جموں صوبہ کے مختلف دیہی اور شہری علاقوں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لئے 2211.01کروڑ روپے منظور کئے گئے۔تفصیلات پیش کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کشمیر اور لداخ کے لئے انٹگریٹیڈ پاور ڈیولپمنٹ سکیم کے تحت 242.20کرو ڑروپے ، دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا کے تحت 382.72کروڑ روپے ، پی ایم ڈی پی اربن کے تحت 665.71کروڑ روپے اور پی ایم ڈی پی رورل کے تحت 594.39کروڑ روپے منظور کئے گئے ۔اسی طرح جموں صوبہ کے لئے آئی پی ڈی ایس کے تحت 202.27 کروڑ روپے ، 233.86کروڑ روپے ، پی ایم ڈی پی اربن کے تحت 557.58 کروڑ روپے ، پی ایم ڈی پی رورل کے تحت 340.32، آر اے پی ڈی آر پی ۔ بی کے تحت 775.71کروڑ روپے اور آر جی جی وی وائی ۔ IIکےلئے منظور کئے گئے تھے۔ڈاکٹر سنگھ نے مزید کہ آر اے پی ڈی آر پی ۔ بی کے تحت سرینگر میں33.91کلومیٹر ، اننت ناگ میں17.07کلومیٹر، کولگام میں1.85کلومیٹر طویل کثیر المقصد کیبل بچھائی گئی ۔ جموں صوبہ میں 1141.88کلومیٹر ،ائیریل بنچڈ کیبل بچھائی گئی جس میں کشتواڑ میں 31.35کلومیٹر ، ڈوڈہ میں19.11کلومیٹر اور بھدرواہ قصبہ میں17.87 کلومیٹر شامل ہیں تاکہ بجلی کے ترسیلی و تقسیمی نقصانات کو کم کیا جاسکے۔قانون ساز فردوس احمد ٹاک ، صوفی یوسف اور وبودھ گپتا نے مرکزی سوال سے متعلق ضمنی سوالات اُٹھائے۔