122

پتھر بازوں کو ہرحال میں نہ بخشا جائے:اشوک کھجوریہ ’آپریشن آل آوٹ ‘میں جو خلل ڈالے گا اس کا وہی حشر ہوگا جوہورہاہے

الطاف حسین جنجوعہ
جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنیئر لیڈر اور ایم ایل سی اشوک کھجوریہ نے قانون سازیہ کے ایوان بالاءمیں کہاکہ پتھربازوں کو ہرگز بخشا نہ جائے ۔ انہوں نے کشمیر میں جنگجوو¿ں کے خلاف شروع کئے گئے آپریشن آل آو¿ٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ جو کوئی بھی اس میں خلل ڈالنے کی کوشش کرے گا اس کا وہی حشر ہوگا جواس وقت ملی ٹینٹوں کا کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں سیکورٹی فورسز کو بدنام کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ انہوں نے سعید صلاح الدین کو صاحب قرار دینے پر اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان اور کشمیر کے دشمن کو کبھی بھی ’صاحب ‘نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس ممبران ساتھیوں کو مشورہ دیاکہ وہ آئین ہند کے دائرہ اختیار میں رہ کر اپنی بات کہیں نہ کہ یہاں پر پاکستان اور حریت والوں کی بولی بولی جائے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ ہے اس حقیقت کو کوئی بدل نہیں سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں