قصبہ بھدرواہ کو صاف ستھرابنانے کی کوشش میونسپل کمیٹی عملہ نے لوگوں میںکوڑے دان تقسیم کئے

ماجد ملک
بھدرواہ //قصبہ بھدرواہ کو صاف ستھرابنانے کے مقصد سے میونسپل کمیٹی نے شہریوں میں کوڑے دان تقسیم کرنے شروع کئے ہیں۔ جمعرات کو اس عمل کا آغاز کرتے ہوئے شہریوں کو کوڑے دان تقسیم کئے گئے اور ان سے گزارش کی گئی کہ وہ گھر کا کوڑا راستے یا گلیوں میں ڈالنے کے بجائے کوڑے دان میں ڈالیں ۔ان کوڑہ دان کو میونسپل کمیٹی کا عملہ روز صبح خود ہی ان خالی کرے گا ۔ کوڑنے دان تقسیم کرنے کی مہم زیر نگرانی ای او میونسپل کمیٹی محمد اشرف زرگرشروع ہوئی جس میںتمام عملہ شامل ہوا ۔کمیٹی کی جانب سے شہریوں میں دو /دوکوڑن دان تقسیم کئے گئے جس میں ایک کوڑنے دان کا رنگ سبز اوردوسرے کا نیلا ۔ شہریوں کو بتایا گیا کہ وہ سبز کوڑے دان میں رسوئی سے بچی ہوئی سبزیاں یا کھانے پینے کی چیزیں ہی ڈالیں ۔سبز میں گھر کے باقی کمروں کو صاف کر کے نکالا گیا کوڑا ڈالیں ۔ای او محمد اشرف زرگر نے بتایا کہ کوڑنے دان تقسیم کرنے کا افتتاح محلہ کھکل سے کیا گیا ہے ۔سرکار کے حکم کے مطابق بھدرواہ قصبہ کے ہر واڈ میں کوڑے دان تقسیم کئے جائیں گے ۔لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کمیٹی کے دفتر سے اپنے گھروں کے لئے دو کوڑے دان حاصل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ کوڑنے دان جہاں جہاں کمیٹی کی جانب سے نصب کئے گئے ہیں ان محلوں میں صاف و صفائی ہے اور اس کو ہی مدے نظر رکھتے ہوئے ہر گھر کو دو کوڑنے دان دیئے جا رہے ہیں ۔